ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنگھو بارڈر پر 2020 کی آخری شب،12بجے آتش بازی، جہدو جہد کا عزم

سنگھو بارڈر پر 2020 کی آخری شب،12بجے آتش بازی، جہدو جہد کا عزم

Fri, 01 Jan 2021 21:40:23    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے لئے نیا سال سنگھو بارڈر پر شروع ہوا۔ سن 2020 کی آخری شب سنگھو بارڈر پر کسان مظاہرہ میں تھے ۔عام دنوں دس بجے کے بعد سنگھو بارڈر پر ماحول کافی پرسکون ہو جاتا ہے ، لیکن سال کی آخری شب دیر رات تک احتجاج اور نعرے بازی ہوتی رہی۔ نوجوانوں نے زرعی قوانین پر مبنی بہت سے اسٹریٹ ڈرامہ کیے، نئے سال منانے کے لئے کئی فیملی بھی سنگھو کی سرحد پر پہنچی تھی۔رات 12 بجتے ہی کسانوں نے آتش بازی کی اور اسی کے ساتھ ہی تحریک میں مزید تقویت اور مستقل جدہ وجہد کا عزم کیا گیا۔ دوسرے کسانوں نے آتش بازی کرنے والے نوجوانوں کو سمجھایا کہ یہ سال ہمارے لئے جشن منانے کے لئے نہیں ، بلکہ ہمارے لئے جدوجہد کی علامت ہے۔ اس کے بعد تحریک میں فوت شدہ کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موم بتیاں روشن کی گئیں۔اس کے بعد پورے علاقہ میں صاف صفائی کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ شہر کیرتن کے ساتھ ہی نیا سال شروع کیا جاسکے۔ اس کے لئے پالکی صاحب کو تازہ پھولوں سے بھی سجایا گیا تھا۔


Share: